محرم کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور غیر منظور شدہ جلوسوں پر پابندی

10:58 AM, 27 Jun, 2025

لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور یہ پابندیاں 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک لاگو رہیں گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم میں صرف پہلے سے اجازت یافتہ جلوس اور مجالس کی اجازت ہو گی، کسی نئی یا بغیر اجازت سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس دوران جلوس، عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش، اشتعال انگیز تقریریں یا مواد پر مکمل پابندی عائد ہو گی، جبکہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر کوئی ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے تو فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں