مراکش کی طویل ساحلی شاہراہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کر دیا گیا

07:53 PM, 27 Jul, 2026

رباط: مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ملک کی 655 میل طویل ساحلی سڑک کا نام امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہی حکم نامے کے تحت تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک جانے والی اہم ساحلی شاہراہ کو اب ڈونلڈ جے ٹرمپ ہائی وے کے نام سے جانا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اعزاز پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم کا شکریہ ادا کیا اور اسے قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شاہ محمد ششم کے اس خصوصی اعزاز پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انہیں جلد اس خوبصورت شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

مبصرین کے مطابق یہ اقدام مراکش اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور سفارتی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
 
 

مزیدخبریں