بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر پہنچ گئے، پارٹی امور اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی

06:34 PM, 27 Jul, 2026

مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران پارٹی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آئندہ سیاسی لائحہ عمل، انتخابی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں