میرپور ڈویژن میں آزاد کشمیر انتخابات کا مرحلہ مکمل، بیلٹ بکس کھل گئے، گنتی جاری

06:07 PM, 27 Jul, 2026

میرپور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ متاثر ہوا، جس کے پیش نظر پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولنگ کے اختتام کے بعد انتخابی عملہ بیلٹ بکس کھول کر ووٹوں کی گنتی میں مصروف ہے۔ نتائج کے اعلان کے لیے تمام متعلقہ مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں