کشمیر بیان پر پاکستان کا بھارت کو جواب، دفتر خارجہ نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا

11:28 AM, 27 Jul, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان کشمیر کے معاملے سے متعلق تاریخی اور بین الاقوامی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے بیانات خطے میں امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں برقرار ہیں۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ بھارت ایسے بیانات کے ذریعے اپنے داخلی مسائل اور مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں