مانیٹری پالیسی کا فیصلہ آج، سٹیٹ بینک شرح سود کا اعلان کرے گا

10:14 AM, 27 Jul, 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مالی سال 2026-27 کا پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس آج گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحان اور مالیاتی پالیسی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے سروے میں ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں