نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا رافیل گروسی سے رابطہ، امن و استحکام کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

09:39 AM, 27 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

رافیل گروسی نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

مزیدخبریں