ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: تیسرے روز پاکستان کی نظریں ویسٹ انڈیز کا سکور برابر کرنے پر

09:31 AM, 27 Jul, 2026

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ آج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا کھیل 199 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کرے گی۔

کپتان شان مسعود 88 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ سلمان ارشاد ابھی بغیر کوئی رن بنائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے سے قبل سکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ تیسرے روز مضبوط مجموعہ سکور کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائے۔

مزیدخبریں