میرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے مختلف علاقوں میں ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
انتخابی میدان میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حساس سمیت تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس، مجسٹریٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔