28 سالہ شہید، کا کروچوں کا حملہ، بونگی پلس

09:17 AM, 27 Jul, 2026

پاکستان انڈر اٹیک، دہشتگردوں، خوارج، منافقین، غیر ملکی ایجنٹوں اور ان کے نمک حرام سہولت کاروں کے نرغے میں، کوئی دن نہیں جاتا جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہ ہوتا ہو۔ خودکش دھماکوں، بارود سے بھری گاڑیوں سے چیک پوسٹوں، ٹرینوں، بسوں اور ججوں کی گاڑیوں پر فائرنگ، حالیہ دنوں میں بلوچستان کے شہر مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ، ان کے محافظ اور ایڈیشنل جج طارق لاشاری ڈیوٹی پر آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا محافظ شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل جج شدید زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کر دیا، خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی، 15 اہلکار شہید، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ بے گور و کفن لاشیں ”نہ کہیں جنازہ ہوگا نہ کہیں مزار ہوگا“ جہنم پر مامور فرشتے گھسیٹتے ہوئے لے جائیں گے۔ دو بار افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد بھی دہشتگردوں کی وکالت کرنے والے قبلہ گاہی کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ انہیں ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت کی مدد حاصل ہے، افغان وزیر زراعت مودی کے گھٹنے پکڑنے دہلی پہنچے ہوئے تھے۔ 45 سالہ احسانات بھلا کر آنکھیں ماتھے پر رکھ لینے والے دجالی نسل کے خوارج، بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے اتر کر آبادیوں پر حملے کرنے والے یاجوج ماجوج ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ دنوں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر پہاڑوں میں چھپے 126 سے زائد بی ایل اے کے حیوان صفت بھیڑیوں کو جہنم واصل کیا، لیکن حملے ختم نہ ہوئے، عوامی حقوق کا بہانہ بھارتی ایجنٹ بعض سرداروں کی خدمت کی آڑ میں معدنیات سے مالا مال صوبہ میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں فنا فی النار کیے جا چکے یاجوج ماجوج ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، سب کا تعلق صوبوں سے نہیں بھارتی فوج کے ہندو بھی ان کے شانہ بشانہ لڑنے مرنے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں، ان کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے بھائی قوم کے بیٹے شہید ہو رہے ہیں، ان شہیدوں کے لیے اکبر کاظمی نے کہا تھا، ”لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے میں، وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا دیے تم نے، تمہیں وطن 
کی فضائیں سلام کہتی ہیں۔“ ان شہیدوں میں ایک 28 سالہ خوبرو جوان کیپٹن عفان کے والد کا انٹرویو نظر سے گزرا، سلام اس والد کو جس نے کہا کہ شہید کا جنازہ قومی پرچم میں لپٹا جہاز سے اتارا گیا تو میرا اور میرے تین بیٹوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا، میرے شہید بیٹے کی شادی سوا سال قبل ہوئی تھی وہ ضد کر کے فوج میں گیا اور بلوچستان کے محاذ پر وطن دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ عفان علامہ اقبال کا شیدائی تھا، اس کا اصرار تھا کہ ”شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن، نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی“ عفان شہید کے والد محترم کا کہنا تھا کہ شہیدوں کو پیسوں کے ترازو میں تولنے والے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، عفان کے ساتھیوں نے بتایا کہ ماں باپ کے خوبصورت نوجوان بیٹے نے جان دینے سے قبل تین چار بار کلمہ پڑھا اور اپنے رب کے حضور پیش ہو گیا، والد کے مطابق ربِ کائنات نے حشر کے دن سے پہلے اسے جنت الفردوس میں بھیج دیا، شہداءکو تنخواہوں کے ترازو میں تولنے والے اللہ کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ سے کھلی جنگ کر رہے ہیں، ان لوگوں میں ایمان کی کمی ہے۔ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے جو ایک عرصہ سے رکا ہوا تھا، 9 مئی والوں نے مجسمے توڑے تھے، ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں جان دینے والوں کا مان توڑ دیا، ان لوگوں کو 25 کروڑ مسلمانوں کے احساسات کا خیال رکھنا چاہیے، اس موقف کی قیمت چکانی پڑے گی، جوشِ خطابت میں زبان کی لغزش نہیں، سیاسی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔
ایک سیانے نے کہا کاکروچ مودی کو کھا گئے، اجیت دوول کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی چال الٹی پڑ گئی، گویا ”لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا“ دہلی پر لاکھوں طلبہ کا حملہ، طلبہ ہراول دستہ جنگ پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، طلبہ پر تشدد کے باوجود حالات کنٹرول سے باہر، پرچے لیک ہونے پر وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ مودی حکومت برطرفی کے نعروں 
تک پہنچ گیا، کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہروںکی قیادت سنبھال لی، پارلیمنٹ کے گھیراو¿ کے بعد مودی خفیہ راستے سے نکل کر فرار، 56 انچ چھاتی کے اندر آدھا پاو¿ دل نہیں۔ مشرقی پنجاب کے کسان صوبہ بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، کولکتہ اور دیگر شہروں سے لاکھوں مظاہرین ”دلی پہنچو“ کے نعرے لگاتے راجدھانی کی طرف رواں دواں ہیں، فوج فرار، پولیس والوں کی شامت، راہول گاندھی اور پریانکا کی جانب سے مظاہروں میں شرکت، مودی کے حکم پر گرفتاری لیکن خوف کے مارے جلد رہائی، طلبہ کا مذاکرات سے انکار، مودی کی تصویروں پر جوتے برسا کر دل کی بھڑاس نکالی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم نے طلباءکے خوف سے استعفیٰ دے دیا، طلباءنے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا، لیکن سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ کاکروچ سرینڈر مودی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ادھر ہمارے خانوں کے جالندھری خان کی بہن نورین خان نے 10 مئی 2025ءکی جنگ کو ملی بھگت قرار دے کر بغضِ باطنی کا ثبوت دیا، سیانوں نے اسے ”بونگی پلس“ قرار دیا، این سی سی آئی نے نورین نیازی کو طلب کر لیا، اپنی جگہ تحریری جواب کے ساتھ وکیل کو بھیج دیا، جواب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہو گا، بہنوں کی سیاست ختم، پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے انہیں لاتعلق قرار دے دیا، اڈیالہ شو کا کیا ہو گا، اس کے لیے کے پی کے کو فل سٹاپ کے بغیر بولنے والے صوبائی وزیر اطلاعات نے 5 اگست کو پشاور کے عمران کرکٹ گراو¿نڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، صد حیف ملک گیر پارٹی کرکٹ گراو¿نڈ میں سما جائے گی، مبینہ طور پر اسلام آباد کی بجائے اڈیالہ جیل پر دھاوا بولنے کا خفیہ منصوبہ بنایا گیا ہے، تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں، چند درجن یا چند سو مظاہرین کا ”خیر مقدم“ کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر میں معدودے چند قوم پرست اور راولا کوٹ کے باہر گھر کر رہ گئے۔ مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کی حسرت دم توڑ گئی، مارچ کے بجائے آزاد کشمیر کے عوام کی الیکشن میں دلچسپی جلسوں سے عیاں ہے، تین مرحلوں کے انتخابات میں سرکاری ملازمین کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کا تناسب 80 فیصد بتایا گیا، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وفاق میں دوست صوبوں میں دشمن، کارکردگی کی بجائے ذاتی حملے، لفظی جنگ،نتائج پر فیصلہ ہوگا، سیاست دانوں کو چارج شیٹ اب کیا ہوگا؟

مزیدخبریں