وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دے دی

12:08 PM, 27 Jul, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے وزیراعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کو کہا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو آسانی فراہم کی جائے۔

ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

مزیدخبریں