واٹس ایپ ونڈوز ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین ناراض

04:59 PM, 27 Jul, 2025

کیلیفورنیا  : واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز ایپ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے ویب ریپر ورژن میں تبدیل کر دیا ہے، جس پر صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نئی تبدیلی بیٹا ورژن میں سامنے آئی ہے، جہاں پہلے واٹس ایپ کی ونڈوز ایپ تیزی اور مکمل فیچرز کی وجہ سے پسند کی جاتی تھی، اب وہ ویب جیسا انٹرفیس اختیار کر چکی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ ایک ہی کوڈ بیس کو تمام پلیٹ فارمز پر آسانی سے استعمال کیا جا سکے اور نئی خصوصیات شامل کرنا آسان ہو۔ لیکن اس کا نتیجہ صارفین کے لیے مثبت نہیں نکلا۔

نیا ورژن پہلے کے مقابلے میں زیادہ ریم اور سسٹم ریسورسز استعمال کرتا ہے، جس سے کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے۔ صارفین کے مطابق نیا ڈیزائن بھی کمزور اور غیر پیشہ ورانہ لگتا ہے، جبکہ کام کرنے کی رفتار بھی پہلے سے کم ہو گئی ہے۔

میٹا نے خود بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نیا ورژن کارکردگی کے لحاظ سے سست ہے۔ کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی تیز اور بہتر ونڈوز ایپ کو واپس لایا جائے۔

مزیدخبریں