ابوظہبی: صدر زرداری اور اماراتی وزیرِ رواداری کی ملاقات، باہمی احترام اور اتحاد پر زور

10:08 PM, 27 Jan, 2026

ابوظہبی: صدر آصف علی زرداری نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر رواداری اور شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر زرداری نے یو اے ای کے رواداری کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے اسے سماجی ہم آہنگی کا بہترین ماڈل قرار دیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی سمیت اعلیٰ پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مزیدخبریں