ہرارے:انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بڑی جیت اپنے نام کر لی۔ میچ کا نقشہ آغاز سے ہی پاکستانی باؤلرز نے بدل دیا تھا۔ عبدالسبحان کی جادوئی باؤلنگ نے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ان کا ساتھ نبھایا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر سمیر منہاس چھائے رہے، انہوں نے کیوی اٹیک کو بے اثر کرتے ہوئے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ پاکستان نے یہ میچ 18 ویں اوور میں ہی ختم کر کے اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر لیا ہے۔