’مسٹر شمیم‘ رخصت ہوئے ، گیسٹ ہائوس فیم اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

03:29 PM, 27 Jan, 2026

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی ایک اور شمع گل ہو گئی، معروف سینئر اداکار خالد حفیظ خان وفات پا گئے۔ وہ طویل عرصے سے فنِ اداکاری سے وابستہ تھے، تاہم انہیں عالمی سطح پر پہچان پی ٹی وی کے لیجنڈری کامیڈی ڈرامہ ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ’مسٹر شمیم‘ کے آئیکونک کردار سے ملی۔
خالد حفیظ کے انتقال پر فنکار برادری نے اسے انڈسٹری کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ساتھی اداکاروں کا کہنا ہے کہ خالد حفیظ نے اپنی فطری اداکاری اور مخصوص مزاحیہ انداز سے کلاسک ڈراموں کو نئی زندگی بخشی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کے مشہور مکالموں اور ڈرامہ کلپس کے ذریعے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں