نیوزی لینڈ کے خلاف شاہینوں کا ادھورا کام باؤلرز نے مکمل کر دیا، پاکستان کو سپر سکس کے لیے جیت اور رن ریٹ درکار

03:23 PM, 27 Jan, 2026

ہرارے : انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو محض 110 رنز تک محدود کر دیا۔ عبدالسبحان کی چار اور علی رضا کی تین وکٹوں نے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔ پاکستان کو اب نہ صرف یہ میچ جیتنا ہے بلکہ سپر سکس مرحلے میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کے لیے رن ریٹ کو بھی غیر معمولی حد تک بہتر کرنا ہوگا۔

پاکستان کا اگلا امتحان یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہوگا، لیکن اس سے قبل شاہینوں کو سپر سکس کے دونوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔ آج کی شاندار باؤلنگ پرفارمنس نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور شائقین کو امید ہے کہ بلے باز جلد ہدف حاصل کر کے نیٹ رن ریٹ میں اضافہ کریں گے۔

مزیدخبریں