صدر آصف علی زرداری کا دورہ یو اے ای: ابوظہبی پہنچنے پر شاندار استقبال

09:35 AM, 27 Jan, 2026

ابوظہبی : صدر مملکت آصف علی زرداری اہم سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ ابوظہبی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔ یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
 صدر آصف علی زرداری چار روز تک متحدہ عرب امارات میں قیام کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران صدر مملکت یو اے ای کی قیادت اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ صدر مملکت کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں