پنجاب بھر میں بارش، مری میں 'برفانی طوفان' کا خطرہ، الرٹ جاری

09:07 AM, 27 Jan, 2026

لاہور / اسلام آباد: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سسٹم نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔    پنجاب: لاہور، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے سردی کی لہر میں شدت آ گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
 محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں شدید برفانی طوفان کی وارننگ دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بھاری برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور راستے بند ہونے کا خطرہ ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ     سیاح موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر کا ارادہ کریں۔     گاڑیوں میں ایندھن کا بھرپور ذخیرہ اور لوہے کی زنجیریں ساتھ رکھیں۔    کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں۔
 بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں