نیوزی لینڈنے ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دےدیا

09:15 PM, 27 Feb, 2026

کولمبو : کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35 اور فن ایلن نے 29 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کا میچ انگلینڈ کے لیے فتح حاصل کرنے کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو برقرار رکھے گا۔ دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی جیت اسے براہِ راست فائنل فور میں پہنچا دے گی، جس سے پاکستان کا میگا ایونٹ سپر 8 میں ہی ختم ہو جائے گا۔

پاکستان نے اب تک دو میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے اور اسے آخری سپر 8 میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار آج کے انگلینڈ-نیوزی لینڈ میچ کے نتائج پر ہوگا، اور صرف انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے لیے امید زندہ رہے گی۔

مزیدخبریں