اسلام آباد میں بڑی سیاسی ہلچل: حکومت اور اپوزیشن میں پہلا باقاعدہ رابطہ، رانا ثناء اللہ اور اچکزئی آمنے سامنے

07:36 PM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان پہلا اہم رابطہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں رانا ثناء اللہ نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

 ذرائع کے مطابق یہ ملاقات محض رسمی نہیں تھی بلکہ اس میں "وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات" کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔
سیاسی ماہرین اس ملاقات کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود خلیج کم کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

مزیدخبریں