پاکستان کا دشمنوں کو کرارا جواب: وزیراعظم کا جی ایچ کیو دورہ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ پر سخت وارننگ

05:53 PM, 27 Feb, 2026

راولپنڈی : وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عسکری قیادت کے ساتھ ملک کی دفاعی صورتحال اور سرحد پار سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف اہم مشاورت کی۔وزیراعظم نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بریفنگ لیتے ہوئے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے درمیان گٹھ جوڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر شرپسند کارروائی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے افغان طالبان کے سرحدی حملوں کو پسپا کرنے اور بھرپور جوابی کارروائی پر افواجِ پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور دشمن کو دندان شکن جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی کارروائیاں پاکستان کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔    قومی عزم: پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں