"سدھر جاؤ یا ختم ہونے کے لیے تیار رہو":رانا ثناء اللہ کا دہشتگردوں کو حتمی الٹی میٹم

02:58 PM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے دہشتگرد عناصر اور سیاسی مخالفین کو دو ٹوک پیغامات دے دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی کرنے والوں کو مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ "دہشتگردوں کو ٹھیک ہونے کا موقع دیا ہے، اگر وہ اپنی کارروائیوں سے باز نہ آئے تو انہیں جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔
 سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تین بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ "ہماری طرف سے ہمیشہ کوشش ہوئی لیکن انکار دوسری طرف سے کیا گیا۔ 

مزیدخبریں