پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اقوامِ متحدہ کا ردعمل

01:10 PM, 27 Feb, 2026

نیویارک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی جھڑپوں پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھانا چاہیے۔

اسی دوران، وولکر ترک نے بھی افغانستان اور پاکستان سے باہمی بات چیت شروع کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں جیسے مسائل کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

یہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں کابل، پکتیا اور قندھار میں طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 133 طالبان اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے پاکستان کی بمباری کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے دونوں ممالک کو فوری طور پر بات چیت اور اس تنازعے کا حل نکالنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ حالات مزید بگڑنے سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں