کابل : طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار پر ہونے والی بمباری کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، رات کے قریب ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اسی دوران، صوبہ پکتیا میں طالبان کی منصوری کور پر دو بار بمباری کی گئی۔ افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ رات کے 12 بجے کے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ حملے میں پاکستانی طیارے بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان سرحدی معاملات اور سکیورٹی کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔