آج جمعہ کے خطبات "یوم عزم استحکام پاکستان" کے عنوان پر ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی

12:33 PM, 27 Feb, 2026

لاہور : چیئرمین پاکستان علما کونسل، علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج جمعہ کے خطبات "یوم عزم استحکام پاکستان" کے عنوان پر ہوں گے، جس کے ذریعے پاکستان کی سلامتی کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو یہ پیغام دیا تھا کہ وہ دشمن کے آلہ کار نہ بنیں، مگر طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اب پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور مزید خونریزی نہیں ہونے دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتا، اس لیے وہ ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ لیکن پاکستان نے اب یہ عزم کر لیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گا اور ملک میں مزید خون بہنے نہیں دے گا۔

مزیدخبریں