ہماری برداشت کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب کھلی جنگ ہوگی ، خواجہ آصف

11:05 AM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری برداشت کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب کھلی جنگ ہوگی اور دما دم مست قلندر ہوگا۔"

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ "پاکستان کی فوج کہیں دور سے نہیں آئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں اور تمہاری حقیقت اچھی طرح جانتے ہیں۔" انہوں نے افغان طالبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی پراکسی بنے طالبان اور افغان جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، "شکست دشمن کا مقدر بنے گا! انشا اللہ۔"

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا لیا اور دنیا بھر کے دہشت گردوں کو اکٹھا کر کے دہشت گردی کو دنیا بھر میں پھیلانا شروع کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے حالات کو بہتر رکھنے کی مکمل کوشش کی، مگر طالبان نے ہندوستان کی پراکسی بن کر پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

مزیدخبریں