پاکستانیوں کا سکائی نیوز کے جھوٹے دعوے کے خلاف سخت ردعمل

10:02 AM, 27 Feb, 2026

لاہور: پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر سکائی نیوز کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کی ایئر فورس نے پاکستان پر حملہ کیا۔ اس جھوٹی خبر کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا، جس کے نتیجے میں سکائی نیوز اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

پاکستانیوں نے واضح کیا کہ "افغانستان کی ایئر فورس کا کوئی وجود نہیں ہے" اور سکائی نیوز کی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے سکائی نیوز کے اس پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پر تنقید کی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سکائی نیوز پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا ہو۔ خاص طور پر افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم کی پاکستان مخالف بیانیے پر بھی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں۔ پاکستانیوں نے سکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر شدید اعتراض کیا، جس نے ان کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزیدخبریں