اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

01:45 PM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ قطر کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے قطر کی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے اس خواہش کا خوش دلی سے جواب دیا اور قطر میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور مشترکہ مفاد کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں