پاک فوج کی کارروائی کے بعد افغان طالبان طورخم بارڈر سے فرار

09:52 AM, 27 Feb, 2026

طورخؐم : پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال حملوں کے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ایسا سخت ردعمل ظاہر کیا کہ طالبان کو دم دبا کر بارڈر سے نکلنا پڑا۔ وہ اپنے ساتھ سامان لاد کر ٹرکوں میں فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی افواج اپنے وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کسی بھی سرحدی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، اور وطن کی حفاظت میں کسی بھی حد تک جانے کا عزم رکھتی ہے۔

مزیدخبریں