پشاور میں رمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا

10:38 PM, 27 Feb, 2025

پشاور:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے مرکزی ممبران، علما کے ساتھ ساتھ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبرپختونخوا میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 45 منٹ ہوگی۔

مزیدخبریں