لاہور:پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور پی ڈی ایم اے نے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو ہدایات دیں کہ وہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ریسکیو اداروں سمیت تمام محکمے مشینری اور عملے کے ساتھ تیار رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر نشیبی علاقوں اور کچے مکانات سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔