مریم نواز کا پنجاب میں آٹومیٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

09:36 PM, 27 Feb, 2025

لاہور:پنجاب میں جدید آٹومیٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کیا گیا جس میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں یہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

 سسٹم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ روایتی فیول کے بجائے سولرائزڈ سسٹم پر چلتا ہے، اور بسیں سمارٹ سٹیشنز پر کھڑے ہوتے ہی چند منٹ میں چارج ہو جاتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پنجاب کے تمام شہریوں کو جدید اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، خاص طور پر چھوٹے شہروں میں رہنے والوں کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔

مزیدخبریں