ابو ظہبی کے ولی عہدکوصدر آصف زرداری نے نشان پاکستان دے دیا

06:38 PM, 27 Feb, 2025

اسلام آباد:پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ اعزاز "نشان پاکستان" عطا کیا۔ یہ اعزاز ابو ظہبی کے ولی عہد کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان جب ایوان صدر پہنچے تو صدر آصف زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس سے قبل، ابو ظبی کے ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ نورخان ایئر بیس پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بارش کے دوران وزیراعظم نے خود چھتری تھام کر ولی عہد کو بارش سے بچانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں پہنچنے پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کا معائنہ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ کیا۔

مزیدخبریں