نئی دہلی: بھارتی فرم بلوم وینچرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ایک ارب افراد کے پاس اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے اضافی پیسہ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی میں ایک ارب افراد کو صرف اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیسے دستیاب ہیں، جب کہ دوسرے ضروریات یا غیر ضروری اشیاء کے لیے ان کے پاس اضافی پیسے نہیں ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں بھارت کی معاشی ترقی غیر متوازن رہی ہے، جس کی وجہ سے امیر افراد کی دولت میں تو اضافہ ہوا ہے، مگر متوسط اور نچلے طبقے کے افراد اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، اس غیر متوازن ترقی نے کاروباری کمپنیوں کے لیے بھی چیلنجز پیدا کیے ہیں، خاص طور پر وہ کمپنیاں جو مصنوعات اور خدمات متوسط و نچلے طبقے کو فراہم کرتی ہیں۔