ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

04:16 PM, 27 Feb, 2025

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور ان کے چاہنے والے اب اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فلم کی ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے، اور اس کی عکسبندی پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات اور برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ماہرہ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی اور ٹریلر کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، لیکن مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ یہ فلم ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے مداحوں کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہو گی۔

مزیدخبریں