راولپنڈی :آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا، مگر بارش کی شدت اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔ اس سے پہلے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان بھی بارش کے باعث میچ نہیں ہو سکا تھا۔
چیمپئینز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ
04:09 PM, 27 Feb, 2025