ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی

04:41 PM, 27 Dec, 2025

کراچی: سابق وزیر خزانہ اور سٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے بین الاقوامی اور قومی بینکاری میں نمایاں خدمات انجام دیں، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک میں اہم عہدوں پر کام شامل ہے۔

 انہوں نے مالیات، بینکاری اصلاحات اور سرمایہ منڈی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا اور متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزیدخبریں