پنجاب میں امن و امان بہتر، ستھرا پنجاب پروگرام کا فیز ٹو شروع؛عظمیٰ بخاری

01:08 PM, 27 Dec, 2025

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور جرائم و منشیات فروشوں میں کمی آئی ہے۔

 لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کا فیز ٹو شروع کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ پہلے جمع کیے گئے کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں