اسلام آباد :پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں اور اٹلی نے آئندہ 3 سال کے لیے مجموعی طور پر 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا ہے۔ ہر سال 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل پاکستانی ورکرز شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں کام کریں گے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستانی ورک فورس کے لیے اہم سنگ میل ہے اور جلد مزید یورپی ممالک بھی مواقع فراہم کریں گے۔