گوگل جی میل میں ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کا نیا فیچر متعارف

12:06 PM, 27 Dec, 2025

کیلیفورنیا:گوگل نے اعلان کیا ہے کہ جی میل صارفین اب اپنا ای میل ایڈریس بدل سکیں گے، جبکہ پرانا ایڈریس برقرار رہے گا اور دونوں ایڈریس پر موصول ہونے والی میلز ایک ہی ان باکس میں آئیں گی۔

 نئے ایڈریس سے ای میل بھیجی جا سکتی ہے اور ڈیٹا جیسے ای میلز، تصاویر اور پیغامات محفوظ رہیں گے۔ صارف ہر اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ تین بار ایڈریس تبدیل کر سکتا ہے، اور تبدیلی یا حذف کے لیے 12 ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں