اسلام آباد:پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط کر دیے گئے۔
کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔