کویتی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

05:19 PM, 27 Aug, 2026

راولپنڈی :کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

کویتی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں