چین اور نیپال میں قدرتی آفات، اسحاق ڈار کا اظہارِ افسوس

04:14 PM, 27 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین اور نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ پاکستان اس مشکل وقت میں چین اور نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی جانب سے جاری انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں