جرمنی نے مزید 23 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا، تعداد 257 ہوگئی

01:17 PM, 27 Aug, 2026

برلن: جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جرمن حکام نے مزید 23 افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیج دیا۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق 23 افغان شہریوں کو لیپزگ سے کابل ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں زیادہ تر سنگین جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ افراد شامل ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ صرف سنگین جرائم میں ملوث افراد ہی نہیں بلکہ ان افغان شہریوں کو بھی ملک بدر کیا جائے گا جنہیں جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی سے افغانستان واپس بھیجے جانے والے افغان شہریوں کی تعداد 257 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں