فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، امریکی صدر کے ایلچی کا تاثر غلط ہے: ترجمان دفتر خارجہ

12:20 PM, 27 Aug, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے مقصد سے تھا، تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ فیلڈ مارشل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کی حیثیت سے ایران کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں ہونے والی ایس سی او سربراہان مملکت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے۔

مزیدخبریں