شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

10:28 AM, 27 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں سعودی سفیر کی خدمات اور کردار کو سراہا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے سعودی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں