لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں کے پانی بڑھنے کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر حکام نے فوری مدد، بچاؤ اور رابطے کے لیے ہنگامی فون نمبرز جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان سول حکام کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ سینکڑوں دیہات کے باشندے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں جبکہ امدادی کیمپ بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ فوری طبی اور دیگر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
سیلابی صورتحال میں رابطے کے لیے اہم فون نمبرز:
ساہیوال: 0304-0920056، 0409-200499، 0304-0920086
تندلیانوالہ: 0323-0660267، 0321-8515007، 0409-200499
جڑانوالہ: 0332-6695050
پاکپتن: 0345-7308886، 0300-4332713
گجرات: 0346-5391803، 0409-200499
پیر محل: 0300-7855960، 0409-200499
پنڈی بھٹیاں: 0409-200499، 0300-8641649
چنیوٹ: 0304-0920089
لاہور ڈویژن میں تقریباً 500 فوجی افسران اور جوان مختلف علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
فوج اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے قصور اور دیگر متاثرہ اضلاع میں 21 ریسکیو اور ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
اب تک 72 دیہات سے تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور دیگر آلات کی مدد سے متاثرہ علاقوں تک پہنچ کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ، ان کی بنیادی ضروریات، خاص طور پر ابتدائی طبی امداد کا مکمل بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری مقابلہ کیا جا سکے۔
فوج اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے امدادی کاموں میں تیزی آ گئی ہے اور متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔