خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد اضلاع لرز اٹھے

07:13 PM, 27 Aug, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ زلزلہ اس قدر محسوس کیا گیا کہ لوگ خوف کے عالم میں گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے اثرات پشاور، صوابی، سوات، بونیر، باجوڑ، چترال، ماشہرہ اور ملاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین لرزنے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محتاط رہیں۔

مزیدخبریں