ہانیہ عامر نے ایک بار پھر دل جیت لیے، نئی تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

04:59 PM, 27 Aug, 2025

لاہور:پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تصاویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اُن کی خوبصورتی کو سراہا اور انہیں ’’خوبصورتی کی ملکہ‘‘ قرار دے دیا۔

مداحوں نے کمنٹس میں ہانیہ کی معصومیت، اسٹائل اور پرکشش شخصیت کی کھل کر تعریف کی۔ صرف چند گھنٹوں میں تصاویر کو ہزاروں لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں، جن میں محبت، ستائش اور حیرت کے جذبات نمایاں ہیں۔

دوسری جانب، سینئر اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو رد کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو "لوٹا" کہہ کر سخت جواب دیا۔

یاد رہے، ہانیہ عامر نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے انداز، مسکراہٹ اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹی کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

مزیدخبریں