جھیلیں ہماری ثقافت اور ماحول کی پہچان ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

01:15 PM, 27 Aug, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھیلوں کے عالمی دن پر کہا ہے کہ جھیلیں قدرت کا خوبصورت تحفہ ہیں اور یہ ہماری ثقافت، سیاحت اور ماحول کی علامت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں خوشاب، کلرکہار اور دوسرے علاقوں کی جھیلوں کو محفوظ بنانے اور بہتر کرنے کا کام جاری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جھیلوں کا قدرتی ماحول برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے تاکہ یہ قدرتی حسن ہم اور آنے والی نسلوں کے لیے قائم رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحول کا بھی خاص خیال رکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں